چوک سرور شہید: تجاوزات قائم‘ نہر عنایت پور سکڑ کر نالی میں تبدیل 

چوک سرور شہید: تجاوزات قائم‘ نہر عنایت پور سکڑ کر نالی میں تبدیل 

  

 چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر)چوک سرور شہید شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر عنایت پر دوکانیں بن گئیں نہر سکڑ کر نالی میں تبدیل ہوگئی‘ تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید کے وسط آبادی میں سے سالہاسال سے گزرنے والی نہر عنایت پر شہریوں نے قبضہ کرکے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

گھر اور دوکانیں تعمیر کرلیں ہیں جس کی وجہ سے نہر سکڑ تے سکڑتے نالی کی صورت اختیار کر گئی ہے نہر بڑی ہونے کی وجہ سے پہلے بارشوں کی صورت میں پانی نہر عنایت کی وجہ سے شہر سے باہر نکل جاتا تھا لیکن جب سے نہر عنایت پر آبادی ہوگئی ہے اور نہرکو نالے کی صورت میں تبدیل کر دیا گیا ہے تو بارشوں کا پانی گلی محلوں میں کھڑا رہتا ہے اور نہر عنایت پر قبضہ کے باعث شہر کا نکاسی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے شہریوں محمد امین،زبیر خالد،انور جاوید،محمد خالد،دانش نذیر،شیخ آفتاب اور چوہدری جاوید اقبال نے محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام ایکسئین انہار لیہ ایس ای انہار میانوالی سے فوری طور پر نوٹس لینے اور نہر عنایت کو بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نہر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -