ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن 

        ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) شعبہ ٹاون پلاننگ ایم ڈی اے کی نشاندہی پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پرانا شجاعباد آباد روڈ پر حافظ محمد عبدالرحمن کی 02دوکانیں /گودام،رانا حامد کا زیر تعمیر ہال،محمد ارشد وغیرہ کا زیر تعمیر ہاسٹل کو سیل(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
 کر دیا اور پرانا شجاع آباد روڈ نزد مجاہد ٹاؤن محمد حامد وغیرہ کی دوکانیں اور بلمقابل توکل ٹاؤن پرانا شجاع آباد روڈ مسماتھ شبانہ بھٹی کا المائدہ ڈیپارٹمنٹل سٹور کو سیل کر دیا جبکہ موضع بکھر عاربی بلمقابل بیکن ہاؤس سکول عسکریہ بائی پاس روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے محمد عظیم،محمد اختر اور محمد عثمان وغیرہ کا نیو سٹار بلڈنگ مٹیریل سٹور /گودام کو بھی سیل کر دیا گیا۔
گرینڈ آپریشن