انتظامی امور چلانے کیلئے فنڈز منظور‘ سکول سربراہوں کو اہم ٹاسک 

انتظامی امور چلانے کیلئے فنڈز منظور‘ سکول سربراہوں کو اہم ٹاسک 

  

جام پور (نامہ نگار) حکومت پنجاب سیکرٹری خزانہ نے پنجاب کے چھتیس اضلاع کے سکولوں میں انتظامی امور  چلانے کے لیے نان سیلری بجٹ کی مد میں تین ارب تین سو چھیاسی کروڑ دو سو پچا س ہزار روپے کے فنڈز کی منطوری دے دی ہے۔  فنڈ ز کی رقم پنجاب کے  ہر (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

ضلع کے سی ای او ز کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی۔ راجن پور کے لیے چھپن کروڑ روپے سے زاہد کے فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری فنانس پنجاب نے پنجاب کے چھتیس اضلاع میں سکولوں کی صفائی اور مرمتی ودیگر نظام کو چلانے کے لیے نان سیلری بجٹ کی مد میں رقم کی منظوری دیتے ہوئے تمام سی ای او ز کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دی ہے۔ جس کے تحت راجن پور ضلع کے لیے چھپن کروڑ دوسو باون ہزار نو سو ستتر روپے۔ مظفر گڑھ کے لیے ایک سو دس کروڑ چوہتر ہزار نو سو چھپن۔ بکھر کے لیے اناسی کروڑ تین سو بائیس ہزار پانچ سو اٹھاون روپے بہاولپور کے لیے چھپن کروڑ دو سوباون ہزار سات سو چالیس روپے۔ رحیم یارخان کیلے ایک سو اکسٹھ کروڑ چھ سو چھہتر ہزار سات سو پنتالیس روپے ملتان کے لیے ایک سو دس کروڑ تین سو ستاون ہزار تین سو سنتالیس۔ لودھراں کے لیے تنتالیس کروڑ اکہتر ہزاز اسی روپے لیہ کے لیے تراسی کروڑ تین ہزار بیاسی روپے جبکہ ڈیرہ کے لیے ایک سو ایک کروڑ ایک سو چھیالیس ہزار چار سو اٹاسٹھ روپے سمیت دیگر اضلاع کے لیے رقم مختص کی گئی ہے۔ ہر ضلع کے سی ای او ز اور ڈی ای او سیکنڈیری۔ ہائر سیکنڈیری۔ ہائی سکولوں کے اکاونٹ میں رقم ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ اس فنڈز سے سکولوں کے انتظامی معاملات کو چلانے میں مدد ملے گی۔ ڈی ای او  راجن پور  عطاء حسین سیلرہ نے کہا کہ ضلع بھر کے سکولوں میں جلد رقم بھجواکرکے سکولوں میں مسنگ سہولیات کے فقدان کو پورا کیا جائے گا۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -