سرکاری اراضی پر قبضہ‘ لیگی ایم این اے چودھری فقیر احمد کیخلاف مقدمہ 

سرکاری اراضی پر قبضہ‘ لیگی ایم این اے چودھری فقیر احمد کیخلاف مقدمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے خلاف سرکاری جگہ پر قبضہ کے جرم میں مقدمہ درج میرے خلاف سیاسی بنیاد پر جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیل کے مطابق لیگی ایم این اے چوہدری فقیر احمد ارائیں (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
کے خلاف تھانہ شیخ فاضل میں سرکاری جگہ پر قبضہ کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایف آئی آر میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ن لیگی ایم این اے چوہدری فقیر احمد ارائیں نے نواحی گاوں 108/ ای بی میں محکمہ انہار کی 7 کینال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے جس کا مقدمہ محکمہ انہار کے ایس ڈی او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے تھانہ فتح شاہ میں درج کی گئی ایف آئی آر  میں ایم این اے سمیت 11 افراد کے خلاف قبضے کا الزام ہے اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر فصل کاشت کررہے ہیں جبکہ ن لیگی ایم این اے چوہدری فقیر احمد ارائیں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہاہے کہ میرے خلاف حکومتی ایم پی اے کی ایما پر جھوٹا مقدمہ درج ہوا ہے اور یہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔
مقدمہ