چوٹی زیریں: کلینک میں آنیوالی خاتون مریضہ پر نرس کا وحشیانہ تشدد 

چوٹی زیریں: کلینک میں آنیوالی خاتون مریضہ پر نرس کا وحشیانہ تشدد 

  

چوٹی زیریں (نمائندہ پاکستان) کلینک پر چیک اپ کیلئے آنے والی خاتون مریضہ کو نرس نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مریضہ کو دھکے دے کر باہرنکال دیا گیا اس دوران خاتون مریضہ کی سونے کی چوڑیاں اور 35 ہزار روپے بھی چوری کرلئے گئے مریضہ نے کارروائی (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

کیلئے پولیس تھانہ سول لائن کو درخواست جمع کرادی ذرائع کے مطابق جامپور کی رہائشی خاتون مریضہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کو ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے لے جایا گیا کلینک پر موجود نرس حناء نے خاتون مریضہ سے انتہائی بدتمیزی کرنے لگی مریضہ کی طرف سے بدتمیزی کی وجہ پوچھنے پر نرس نے ڈاکٹر کی موجودگی میں مریضہ پر تشدد شروع کردیا اور دھکے دے کر باہر نکال دیا اس دوران خاتون مریضہ کے ہاتھوں میں سونے کی چوڑیاں اور 35 ہزار روپے رقم چوری کرلی گئی جو واپس دینے سے انکاری ہیں بلکہ دھمکیاں دینے لگے مریضہ کے شوہر نے پولیس تھانہ سول لائن میں نرس کے خلاف کارروائی کی درخواست دی تو پولیس نے سیاسی دباؤ میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا خاتون مریضہ اور اس کے شوہر نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرا شاہین اور نرس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور چوری شدہ رقم اور سونے کی چوڑیاں واپس دلائی جائیں۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -