حکومت ملک کو مختلف بحرانوں سے نکالنے کیلئے قومی ایکشن پلان بنائے‘ لیاقت بلوچ 

  حکومت ملک کو مختلف بحرانوں سے نکالنے کیلئے قومی ایکشن پلان بنائے‘ لیاقت ...

  

ملتان (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پورے ملک میں طوفانی بارشوں اور طغیانی سے بڑی تباہی آئی ہے۔ عوام کرونا لاک ڈاؤن اور اقتصادی بحرانوں سے دوچار ہیں۔ طوفانی بارشوں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی نااہلی و ناکامیوں سے عوام کی مشکلات میں تہ در تہ اضافہ ہوتا جارہاہے۔ سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ سماوی آفات اور پاکستان دشمنوں کی جانب سے مسلط بڑھتے خطرات کے مقابلہ میں حکومت ریاست اور اپوزیشن (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

باہمی متصادم ہیں جس سے سیاسی نظام تلپٹ ہوچکاہے۔  لیاقت بلوچ نے کہاکہ عوام منتظر ہیں کہ چینی، آٹا، بجلی، سیمنٹ مافیاز کے خلاف کب اقدام اور کریک ڈاؤن ہوگا۔ اگر عمران خان احتساب اور کرپٹ مافیا کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر سکتے تو ہوائی دعوے نہ کریں۔ ملک پہلے ہی بڑے بحرانوں سے دوچار ہے۔ قومی سلامتی اور مسئلہ کشمیر کے حل کا تقاضا ہے کہ قومی ترجیحات متعین کر لی جائیں اور قومی قیادت اپنے اپنے گروہی تحفظات سے بالاتر ہو کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے قومی ایکشن پلان بنائیں۔ قومی قیادت غیر ذمہ دارانہ روش ترک کرے اور نوجوانوں و نئی نسل کا مستقبل محفوظ بنائیں۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ کراچی کے عوام بارشوں اور بلدیاتی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی اور انسان دشمن رویوں کی وجہ سے دوہری مشکلات کا شکار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی دورے میں بڑی تاخیر کر دی ہے۔ وفاق صرف صوبوں کو فساد کے حوالے نہ کرے، مدد، تعاون اور بروقت اقدامات کرے یہ وفاق کی آئینی ذمہ داری ہے۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -