سعودی عرب ٹریفک حادثے  میں جاں بحق نوجوان سپرد خاک 

سعودی عرب ٹریفک حادثے  میں جاں بحق نوجوان سپرد خاک 

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈکانوجوان سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیاہزاروں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈکے گاؤں سخاکوٹ کاایک نوجوان امیرجلال جوگزشتہ کئی عرصہ سے محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھاچنددن قبل سعودی عرب میں ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے متوفی کی نعش گزشتہ روزگاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا متوفی کوسینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیامتوفی  وحیدگل مرحوم کابیٹاحیات خان،شاہ خالدکابھائی جبکہ بختیارعلی مرحوم کے داماتھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -