تیمرگرہ،میٹرک اور انٹر  کے امتحانات 22 ستمبر  سے شروع ہوں گے 

    تیمرگرہ،میٹرک اور انٹر  کے امتحانات 22 ستمبر  سے شروع ہوں گے 

  

تیمرگرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے زیر اہتمام میڑک اور انٹر کے ضمنی امتحانات 22 ستمبر سے شروع ہونگے،امتحانی مراکز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے کنٹرولر امتحانات میاں وزیر جان ساجد نے تیمرگرہ اور بلامبٹ میں میڑک اور انٹر کے ضمنی امتحان کیلئے قائم کیے جانے والے امتحانی ہالوں کا معائنہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث میڑک اور انٹر کے سالانہ امتحانات نہ ہوسکے جبکہ اب کورونا وباء میں کمی کے بعد میڑک اور انٹر کے ضمنی امتحانات 22ستمبر سے شروع ہونگے جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ان کے مطابق میڑک کے ضمنی میں 2500سے زائد جبکہ انٹر کے ضمنی امتحان میں پانچ ہزار سے زائد امیدوار شریک ہونگے،کنٹرولر امتحانات میاں وزیر جان ساجد نے کہاکہ میڑک ضمنی امتحان کیلئے دس جبکہ انٹر امتحان کیلئے پندرہ امتحانی ہال قائم کی جارہی ہے انھوں نے کہاکہ دونوں امتحان بیک وقت شروع ہونگے اور امتحانات کو کورونا ایس او پیز کے تحت لیے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -