کراچی الیکٹرک کیخلاف عوامی شکایات کا چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

  کراچی الیکٹرک کیخلاف عوامی شکایات کا چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کیخلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اربوں روپے کی اووربلنگ پر انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔چیئرمین نیب نے کے الیکٹرک کی جانب سے حکومت پاکستان سے کیے گئے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے پر بھی ایکشن لیتے ہوئے ان کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔خیال رہے کہ کے الیکٹرک پر عوام سے اووربلنگ کی مد میں اربوں روپے کی رقوم ہتھیانے کا بھی الزام ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کراچی کو کے الیکٹرک کے خلاف تین ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب مزار قائد کے گرد چائنہ کٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 
چیئرمین نیب