ریگی ماڈل ٹاؤن کے باشندوں کا پی ڈی اے کیخلاف دھرنا جاری

ریگی ماڈل ٹاؤن کے باشندوں کا پی ڈی اے کیخلاف دھرنا جاری

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ریگی ماڈل ٹاون کے مکینوں کا پی ڈٰ ی اے کے خلاف جاری دھرنا دوسرے روز بھی ناصر باغ روڈ پر جاری رہا جسمیں علاقہ کے نوجوانان سمیت بڑی تعداد میں مشران نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پی ڈٰ اے حکام کی جانب سے علاقہ میں ترقیاتی کاموں میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہے جبکہ علاقہ میں بجلی لوڈشیڈنگ،پانی،ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل کا سامنا ہے جسکی وجہ سے علاقہ کے مکین شدید پریشانی سے دو چار ہے مظاہرین کے مطابق علاقہ میں سٹریٹ لائٹس بھی خراب ہے جبکہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے سر گرمیوں کیلئے پارک اور تفریحی مقامات بھی نہیں ہے جو انتظامیہ کی ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے ریگی ماڈل ٹاون کے رہاشیوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیکرفوری حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اٹھا رکھے تھے جس پر پی ڈٰ اے حکام کے خلاف نعرے درج تھے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -