بھاری مقدار میں منشیات  سمگل کرنے کی کوشش  ناکام ملزمان گرفتار 

  بھاری مقدار میں منشیات  سمگل کرنے کی کوشش  ناکام ملزمان گرفتار 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان موٹر کار کے زریعے منشیات پنجاب سمگل کرنا چاہتے تھے، تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن منصور امان کی نگرانی میں ضلع پشاور میں منشیات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سبرب احتراز  ؒخان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغامیر جانی شاہ علی سید نے رنگ روڈ دیر کالونی چوک ناکہ بندی کے دوران دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک مشکوک موٹر  کار کو روک کر تلاشی لینے گاڑی کے خفیہ خانوں سے20 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے دو منشیات سمگلر محمد موسیٰ ولد جلات خان سکنہ باڑہ اور اضغرخان ولد آمان اللہ سکنہ رشید گڑھی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار کے زریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے،جن کے قبضے سے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی قبضے میں لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -