ڈیرہ،6سال قبل پولیس کو قتل  و اقدام قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار 

  ڈیرہ،6سال قبل پولیس کو قتل  و اقدام قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)یارک پولیس کی کاروائی،6سال قبل پولیس کو قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم کیخلاف اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق یارک پولیس نے دوران گشت پولیس کو یکم اگست2014کے قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم سید عالم ولد گل عالم سکنہ وانڈہ ابو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور6کارتوس برآمد کرلئے۔ یارک پولیس نے اشتہاری ملزم کیخلاف اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔