بٹ خیلہ،دن دیہاڑے  ڈاکٹر کے گھر لاکھوں کی چوری 

  بٹ خیلہ،دن دیہاڑے  ڈاکٹر کے گھر لاکھوں کی چوری 

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں نامعلوم چوروں نے دن دیہاڑے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرفضل رحیم کے گھرسے چارلاکھ روپے چوری کرلی مالاکنڈلیویز تھانہ بٹ خیلہ نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلا ت کے مطابق لیویزذرائع سے معلوم ہوالے کہ گزشتہ روز نامعلوم چوربٹ خیلہ ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرفضل رحیم کے عدم موجودگی میں گھرمیں داخل ہوکربریفک کیس میں پڑی چارلاکھ روپے نقدی لے اڑے جبکہ مذکورہ بریف کیس میں پانچ سوڈالراورایک تولہ سوناکوچھوڑکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔مالاکنڈلیویز تھانہ بٹ خیلہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -