وزیرقانون سلطان محمد خان سے لاء آفیسرز پراسیکیوشن وفد کی ملاقات 

وزیرقانون سلطان محمد خان سے لاء آفیسرز پراسیکیوشن وفد کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان سے بدھ کے روز پشاور میں لاء آفیسر اور پرا سیکیوشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کابینہ کے نو منتخب اراکین نے پشاور میں ملاقات کی اور ان کو سپا سنا مہ پیش کیا۔لاء آفیسر ایسوسی ایشن کی سربراہی میں نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ اٹھارنی نورزمان خٹک جبکہ پراسیکیوشن آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سربراہی صدر جاوید اقبال کر رہے تھے۔  دریں اثناء وزیر قانون نے کابینہ کے نو منتخب اراکین سے حلف بھی لیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ توقع رکھتے ہیں کہ نو منتخب اراکین ایسوسی ایشنز کی فلاح وبہبود کیلئے نیک نیتی سے کام کریں گے اور  اجتماعی مفاد پر ترجیح دیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی وصوبائی حکومت انصاف کے نظام کی بالادستی قائم کرنے کیلئے کاوٗشیں کر رہی ہے۔ ملاقات میں سیکرٹری لاء اور ڈائریکٹر جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس بھی موجود تھے۔