صوابی، مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق، 5زخمی 

  صوابی، مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق، 5زخمی 

  

صوابی(بیورورپورٹ) مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہو گئے۔گدون آمازئی کے گاؤں اُتلہ میں گذشتہ رات بارش کے دوران دھند کی وجہ سے دعا موڑ ساندوا کاٹتے ہوئے موٹر کار گہرے کڈے میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار نوجوان سید اقبال سکنہ اچھیلئی گدون جاں بحق جب کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوپی کے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر گل پریز خان شدید زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء افغان مہاجر کیمپ بارہ گئی کے قریب راولپنڈی کی رہائشی خاتون کی لاش پولیس نے بر آمد کر لی۔وجہ قتل معلوم نہ ہو سکی۔صوابی جہانگیرہ روڈ پر کھنڈہ موڑ کے مقام پر دو رکشوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 52سالہ فتح الرحمن،38سالہ سید قمر،ستائیس سالہ محمد رحمن، ظفیر اور بارہ سالہ واحد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو گیارہ بائیس کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -