حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،فیصل سلطان 

  حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،فیصل سلطان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کے خاتمے کے لئے حکمت عملی میں مزید بہتری لائیں گے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت پولیو کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری صحت عامر اشرف خواجہ و دیگر شریک ہوئے۔ اجلا س میں کوآرڈ ینیٹرقومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ رانا صفدر نے کہاکہ کورونا وباء کی وجہ سے پولیو مہم چارمہینے تعطل کا شکار رہی۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ جولائی اور اگست میں کامیاب پولیو مہم چلائی گئیں،تمام مکتبہ فکر پولیو کے خاتمے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ بتایاگیاکہ ستمبر میں قومی سطح پر پولیو مہم کی تیاری ہے،مہم میں چار کروڈ بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز قومی ہیروز ہیں،صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کے خاتمے کے لئے حکمت عملی میں مزید بہتری لائیں گے۔ 
فیصل سلطان