وزیراعلٰی پنجاب کو دوبارہ نوٹس بھجواچکے، اب تک جواب جمع نہیں کرایا گیا: ڈی جی نیب لاہور 

وزیراعلٰی پنجاب کو دوبارہ نوٹس بھجواچکے، اب تک جواب جمع نہیں کرایا گیا: ڈی ...

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ شراب لائسنس کیس میں وزیراعلی عثمان بزدار کو دوبارہ نوٹسز بھجوا چکے ہیں، لیکن ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہمیشہ میرٹ پر کارروائی کرتے ہیں، مریم نواز کو طلب کر کے ہم نے پتھر کھانے ہیں، کبھی پولیس نے بھی کسی ہر پتھر پھینکے ہیں؟۔ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا کہنا تھا نیب میرٹ پر کارروائی کرتا ہے، نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، نیب نے کرپٹ افراد سے اربوں روپے کی ریکوری کی ہے۔

 ڈی جی نیب

مزید :

صفحہ اول -