وزیراعلٰی پنجاب کو دوبار ہ نوٹس  بھیج دیا، ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا: ڈی جی نیب لاہور 

وزیراعلٰی پنجاب کو دوبار ہ نوٹس  بھیج دیا، ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا: ڈی ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شراب لائسنس کیس میں ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا،دوبارہ نوٹس بھجواچکے ہیں، مریم نواز کو دوبارہ طلب کرنے کاابھی فیصلہ نہیں کیاگیا  لاہورہائی کورٹ میں دو مختلف مواقع پرصحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شراب لائسنس کیس میں وزیراعلی عثمان بزدار کو دوبارہ نوٹسز بھجوا چکے ہیں لیکن ابھی تک جواب جمع نہیں کرایاگیا ایک صحافی نے استفسارکیاکہ مریم نواز کو دوبارہ طلبی کا نوٹس کب بھجوا رہے ہیں؟جس پرشہزاد سلیم نے ازراہ تفنن کہاکہ مریم نواز کو طلب کرکے ہم نے پتھر کھانے ہیں،کبھی پولیس نے بھی کسی پر پتھر پھینکے ہیں؟تاہم بعدازاں انہوں نے بتایاکہ مریم نواز کو دوبارہ طلب کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا عاصم باجوہ صاحب کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے،اس پر ڈی جی نیب نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں،کون باجوہ صاحب؟جس پرصحافی نے کہا کہ ہم جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ کی بات کررہے ہیں، اس پر ڈی جی نیب نے کہاکیا ہو گیا ان کو؟صحافی نے کہا کہ ان کے متعلق ایک خبر سامنے آئی ہے،جس پر ڈی جی نیب نے کہا کہ ہمارے علم میں ایسی کوئی چیز نہیں،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان کے خلاف کے ریفرنس پر کام ہورہاہے،انہوں نے مزید کہا کہ نیب میرٹ پر کاروائی کرتا ہے،نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،نیب نے کرپٹ افراد سے اربوں روپے ریکوری کی ہے۔

ڈی جی نیب 

مزید :

صفحہ اول -