منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نوجوان نسل کو منشیات (آئس) کی زہر سے بچانے کیلئے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ادھا کلو گرام آئس اور 1350 عدد نشے کی گولیاں برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کا اعتراف کرلیا،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے منشیات خصوصا آئس کی روک تھام کیلئے خصوصی کریک ڈاؤن کا اغاز کیا ہے جس کے دوران ایس ایس پی آپریشن منصور امان کو عوامی شکایت موصول ہونے پر ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد اعجاز اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سید احمد ولد گل رحمان سکنہ بشیر آباد کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر 350 گرام آئس اور 1350 عدد نشے کی گولیاں برآمد کر لئے گئیاسی طرح ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کے دوران دو ملزمان افتاب ولد سید اقبال سکنہ ہندکو دامان اور حق نواز ولد فیاض سکنہ سفید ڈھیری کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 155 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

صفحہ آخر -