گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،فرانسیسی میگزین کی پرزور مذمت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی 

گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،فرانسیسی ...
گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،فرانسیسی میگزین کی پرزور مذمت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شائع کردہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، اپنی اورحکومت کی طرف سے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈوکی پرزور مذمت کرتاہوں،حکومت پاکستان نے حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا،آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں آپ کے ہاتھ دوسروں کی دل آزاری کالائسنس آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامو فوبیا کے بڑھتے رحجان کیخلاف ردعمل کے طور پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہاہے کہ اپنی اورحکومت کی طرف سے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈوکی پرزور مذمت کرتاہوں،لوگ مشتعل ہیں اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شائع کردہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی ،پاکستان ایک جمہوری ملک ہے،ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں ۔

شاہ محمو دقریشی نے کہاکہ حکومت پاکستان نے حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا،ہم نے اپنے جذبات حکومت فرانس تک ان کے سفیر کے ذریعے پہنچا دیئے ،آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں آپ کے ہاتھ دوسروں کی دل آزاری کالائسنس آگیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -