اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کااجلاس آج ہوگا
اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،اجلاس میں 10 اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رہبر کمیٹی کااجلاس اکرم درانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا،مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال ، ایاز صادق اورمریم اورنگزیب شریک ہوں گی،اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے پر تجاویز لی جائے گی ۔
اجلاس میں پی پی ،ن لیگ ،جے یو آئی اے، این پی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما شریک ہوں گے،اس کے علاوہ پی کے میپ، نیشنل پارٹی، بی این پی اورعوامی جمعیت اہلحدیث کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔