پنجاب میں 20کلو آٹا تھیلا 860روپے میں دستیاب ،مہنگائی کے مستقل سدباب کےلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنارہے ہیں،عثمان بزدار

پنجاب میں 20کلو آٹا تھیلا 860روپے میں دستیاب ،مہنگائی کے مستقل سدباب کےلئے ...
پنجاب میں 20کلو آٹا تھیلا 860روپے میں دستیاب ،مہنگائی کے مستقل سدباب کےلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنارہے ہیں،عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب میں 20کلو آٹا تھیلا 860روپے میں دستیاب ہے ،عوام کوریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کو خود مانیٹرکرتا ہوں ،مہنگائی کے مستقل سدباب کےلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنارہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے ملاقات کی،پنجاب حکومت کے کامیابی سے دو برس مکمل ہونے پر عثمان بزدار کو مبارکباددی،رخسانہ نویدنے کہاکہ پنجاب سے ون مین شو کے منفی کلچر کے خاتمے کاکریڈٹ آپ کو جاتا ہے ،آپ نے تمام فیصلے اجتماعی طور پر عوام کے مفاد میں کئے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ ہمارے 2برس عوامی خدمت سے عبارت ہیں ،پنجاب کا ہرشعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے ،پنجاب میں 20کلو آٹا تھیلا 860روپے میں دستیاب ہے ،عوام کوریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کو خود مانیٹرکرتا ہوں ،مہنگائی کے مستقل سدباب کےلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ لوگوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی،پنجاب شفافیت میرٹ اورگڈگورننس میں دیگر صوبوں سے آگے ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -