پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ،نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،وزارت خارجہ کو لندن میں وارنٹ پر عملدرآمد کرانے کاحکم 

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ،نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،وزارت ...
پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ،نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،وزارت خارجہ کو لندن میں وارنٹ پر عملدرآمد کرانے کاحکم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہورنے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اوروزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ پر عملدرآمد کرانے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں نوازشریف اوردیگر کیخلاف غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی ،سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف ماڈل ٹاﺅن رہائش گاہ پر موجود نہیں ،ماڈل ٹاﺅن رہائشگاہ پر عطاتارڑ نے نوازشریف کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی ،نوازشریف کی رائیونڈرہائشگاہ پر عطاتارڑ نے کہاکہ نوازشریف 6 ماہ سے بیرون ملک ہیں ۔

عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اوروزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ پر عملدرآمد کرانے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -