وفاقی وزیر فوادچودھری کابجوالہ میں ہیمپ ہربل میڈیسن پارک بنانے کااعلان 

وفاقی وزیر فوادچودھری کابجوالہ میں ہیمپ ہربل میڈیسن پارک بنانے کااعلان 
وفاقی وزیر فوادچودھری کابجوالہ میں ہیمپ ہربل میڈیسن پارک بنانے کااعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے بجوالہ میں ہیمپ ہربل میڈیسن پارک بنانے کااعلان کردیا۔
فوادچودھری نے کہاکہ ہیمپ بھنگ کی ایک قسم ہے اوربھنگ کی طرح ہوتی ہے ، ہیمپ سے کینسر، دردوں اورمرگی کاعلاج کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومتی پالیسی سے اختلاف وزیراعظم کے سامنے اورہرجگہ کرتاہوں،پنجاب حکومت کا ڈویلپمنٹ کا وژن نظر نہیں آرہا، وزیراعلیٰ پنجاب سے ذاتی نہیں ،عوامی فنڈز کیلئے جھگڑ اہے،پنجاب حکومت 2سال سے اضلاع کو فنڈز نہیں دے رہی۔
وفاقی وزیر فوادچودھری نے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کااشارہ دیدیا،انہوںنے کہاکہ تمام ممبران اسمبلی نے وزیراعظم سے نئی تنظیموں پر تحفظات کا اظہار کیا،فوادچودھری نے کہاکہ سیف اللہ نیازی، صداقت عباسی شرٹ اورجوتے لے کر تنظیمی عہدہ دے دیتے ہیں۔