سونے کی دیگوں کیلئے شہری کے گھر میں کھدائی کروانے والا جعلی پیر گرفتار

سونے کی دیگوں کیلئے شہری کے گھر میں کھدائی کروانے والا جعلی پیر گرفتار
سونے کی دیگوں کیلئے شہری کے گھر میں کھدائی کروانے والا جعلی پیر گرفتار

  

لاہور(ویب ڈیسک) ڈولفن فورس نے سونے کی دیگوں کا جھانسا دے کر لاکھوں بٹورنے والے نوسر باز پیر کو گرفتار کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر نے رائیونڈ میں شہری عمران کے گھر چھپے خزانے کی نشاندہی کی اور اسے بتایا کہ اس کے گھر میں زیر زمین سونے کی دیگیں موجود ہیں۔ اہلخانہ نے پیرکے کہنے پر گھر میں کھدائی شروع کر دی لیکن خزانہ نہ ملنے پر جعلی پیر نے جواہرات کی دیگوں کے لیے دو بکروں کی ڈیمانڈ کر دی۔

شہری کا کہنا ہے نوسر بازابتک گھریلو چپقلش و لڑائی جھگڑوں کے خاتمے و خوشحالی کے عوض 4لاکھ بٹور چکا ہے۔ اس بار شک پڑنے پر اس کے اہل خانہ نے 15پر کال کی جس پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔نوسر باز و جعلی پیر رمضان کو تھانہ رائیونڈ کے حوالے کر دیا۔ ملزم مختلف علاقوں میں سادہ لوح و معصوم شہریوں کو پیر بن کر فراڈ میں ملوث رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -