مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی پر ہنگامہ آرائی کیس،کیپٹن صفدر کیخلاف چالان سماعت کیلئے منظور،14 ستمبر کو طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نوازکی احتساب عدالت پیشی پرہنگامہ آرائی کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف چالان سماعت کیلئے منظور کرلیااورکیپٹن(ر) صفدرکو14 ستمبر کو ضلع کچہری لاہور میں طلب کرلیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ کیپٹن صفدر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر کیس کاسامناکریں ۔
واضح رہے کہ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف چالان جمع کروا رکھا ہے،متن میں کہاگیا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر نے کارسرکار میں مداخلت کی ۔