محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو خوشخبری سنا دی ، کتنے دن تک اور کتنی بارش ہونے کا امکان ہے ؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے حبس اور گرمی سے پریشان لاہوری عوام کو خوشخبری سنا دی ہے کہ بارش کا ایک اور سلسلہ شہر میں داخل ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور میں آج دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گا ، وقفے وقفے سے دو روز تک بارش ہونے کا امکان ہے ، آج درمیانی اور جمعہ کو تیز بارش ہونے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ شہر میں دو روز سے شدید حبس اور گرمی ہے ، لاہور کا درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ ہے لیکن محسوس 41 سینٹی گریڈ ہو رہاہے ۔