سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی
سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

  

الریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے امارات کے لیے اسرائیل کی براہ راست کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے بعد متحدہ عرب امارات کی درخواست پر سعودی عرب نے امارات کی جانب جانے والی تمام براہ راست پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ امارات کے معاہدے کے بعد اسرائیل کو بھی ہی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سعودیہ کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں امن کے لیے ہونے والے اقدامت کو سعودی عرب سراہاتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -