بریکنگ نیوز وزیراعظم کا کراچی کا دورہ مزید ایک روز کیلئے موخر

بریکنگ نیوز وزیراعظم کا کراچی کا دورہ مزید ایک روز کیلئے موخر
بریکنگ نیوز وزیراعظم کا کراچی کا دورہ مزید ایک روز کیلئے موخر

  

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کل کا دورہ کراچی مزید ایک روز کے لیے موخر ہوگیا، یاد رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں اور تباہی کے بعد وزیراعظم نے کراچی جانا تھا، چودھری شجاعت حسین نے بھی وزیراعظم کو دورے کی تجویز دی تھی جبکہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کراچی کا دورہ مکمل کرکے واپس لاہور آرہے ہیں۔ 

تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ " وزیراعظم پاکستان انشاللہ ہفتہ کہ دن کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ہر روز کراچی پر میٹنگ لے رہے ہیں اور کراچی کے دورہ کے دوران کراچی کے مسائل کے مستقل حل کا اعلان کریں گے"۔

نیاز غوث نے لکھا کہ "پہلے گل صاحب نے جمعرات کا اعلان کیا پھر جمعہ کا اعلان ہوا ہے اور آج ہفتے کا ۔ وزیر اعظم سوچ رہے ہوں گے اگر میں کراچی میں گیا تو وہاں مجھے جوتا نہ پڑ جائے۔ کیوں کراچی جانے سے ڈر لگتا ہے"

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -