اسلام آبادہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن جاویو تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہدایت  کردی

اسلام آبادہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن جاویو تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن جاویو تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہدایت  کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے دہشتگردکلبھوشن جاویوکو وکیل مقررکرنے کیلئے 6 اکتوبر تک پھر مہلت دیدی، عدالت نے بھارت کو کلبھوشن جاویو تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر بھارتی دہشتگردکلبھوشن جادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کی حکومت درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی لارجربنچ میں شامل ہیں ،اٹارنی جنرل خالدجاوید خان ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر ،ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے،سینئر وکیل حامد خان بطور عدالتی معاون عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جاویو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرے ،اٹارنی جنرل نے کہاکہ کلبھوشن جادیو نے آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کرنے سے انکار کردیاہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکہ ہمارے گزشتہ آرڈر پر عملدرآمد ہو گیاہے؟۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ 6 اگست کو بھارتی دہشتگردی کلبھوشن جاویوکو اس سے متعلق آگاہ کیاگیا،حکومت کو بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا،دہشتگردکلبھوشن جادیو وکیل مقرر کرنے کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا،پہلے بھارت فوری جواب دیتا تھا، ایک ماہ بعد بھارت نے جواب نہیں دیا،بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش میں ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ میر ی نظر میں دوممکنہ صورتیں ہو سکتی ہیں،ایک تو یہ ہے کہ عدالت کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرے ،دوسری صورت یہ ہے کہ بھارتی جواب کاانتظار کیا جائے۔

عدالت نے دہشتگردکلبھوشن جاویوکو وکیل مقررکرنے کیلئے 6 اکتوبر تک پھر مہلت دیدی،بھارت کو کلبھوشن جاویو تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہدایت کردی،اسلام آبادہائیکورٹ نے کلبھوشن جاویوکیس کی سماعت6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -