کراچی سے واپسی کے سفر پر جہاز میں مسافروں نے شہبازشریف کے ساتھ کیا کیا ؟ ویڈیو سامنے آ گئی 

کراچی سے واپسی کے سفر پر جہاز میں مسافروں نے شہبازشریف کے ساتھ کیا کیا ؟ ...
کراچی سے واپسی کے سفر پر جہاز میں مسافروں نے شہبازشریف کے ساتھ کیا کیا ؟ ویڈیو سامنے آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے بارشوں کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کے قائد آباد میں قائم کیمپ کا دورہ کیا اور ملاقات بھی کی تاہم لاہور واپسی کا سفرا ن کا نہایت دلچسپ رہا جس کی ویڈیو بھی انہوں نے ٹویٹر پر شیئر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ وہ لاہور واپسی کے سفر پر گامزن ہیں اور اس دوران جہاز میں موجود مسافر باری باری کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں اور سیلفی بھی بنوا رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ شہبازشریف ایک خاتون کے سر پر پیار دے رہے ہیں جبکہ ایک ننھا بچہ بھی تصویر بنا رہاہے ۔

شہبازشریف نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام درج کیا کہ ” کراچی سے لاہور کا سفر خوشگوار بنانے کا شکریہ “۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف نے دورہ کراچی کے دوران شہر قائد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات بھی کی جبکہ اس دوران انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کی ۔

مزید :

قومی -