وزیراعظم پرتنقید سے پہلے شہبازشریف اپنے گریبان میں جھانکیں،فیاض الحسن چوہان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ وزیراعظم پرتنقید سے پہلے شہبازشریف اپنے گریبان میں جھانکیں، کوروناکے دوران قائدحزب اختلاف لاپتہ تھے،2 سال میں پہلی بارشہبازشریف نے باہرقدم رکھا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ امیدتھی شہبازشریف آصف زرداری سے کرپشن پرسوال کریں گے،آصف زرداری سے پیسہ واپس لینے کی باتیں دھری کی دھری رہ گئیں،عوام سے اظہاریکجہتی کے بجائے نیب کیخلاف پریس کانفرنس کرڈالی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ غیرمتحدہ اپوزیشن اپنے غموں کاعلاج ڈھونڈنے کیلئے اکٹھی ہوئی،آل شریف،آل زرداری کی کہانی کرپشن کی اور غم احتساب کا ہے ۔