فیس بک نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر سیاستدان کا اکاﺅنٹ بند کر دیا 

فیس بک نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر سیاستدان کا اکاﺅنٹ بند کر ...
فیس بک نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر سیاستدان کا اکاﺅنٹ بند کر دیا 

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیس بک نے تشدد اور نفرت کو ابھارنے پر بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر سیاستدان کا اکاونٹ بند کر دیا ہے ۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پالیسی "خطرناک افراد اور تنظیموں ' کے تحت بی جے پی کے رہنما راجہ سنگھ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔چند روز قبل بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک کی بھارتی ٹیم ملک کی حکمران جماعت کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے اس لیے پارلیمانی پینل اس حوالے سے تحقیقات کرے۔

کانگریس نے وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی مواد کو دیکھنے والے فیس بک اور واٹس ایپ کے ملازمین نے کمپنی کے کمرشل مقاصد کو تحفظ پہنچانے کے لیے فیس بک پر نفرت انگیز تبصرے کرنے والے وزیراعظم نریندرا مودی کی جماعت کے ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن لینے سے انکار کیا۔کانگریس کا کہنا ہے کہ فیس بک نے تبصرے ڈیلیٹ کر دیے مگر ان افراد کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

مزید :

بین الاقوامی -