کراچی کے عوام کے بے تحاشا مسائل کاوفاقی حکومت کو مکمل ادراک ہے،وزیراعظم

کراچی کے عوام کے بے تحاشا مسائل کاوفاقی حکومت کو مکمل ادراک ہے،وزیراعظم
کراچی کے عوام کے بے تحاشا مسائل کاوفاقی حکومت کو مکمل ادراک ہے،وزیراعظم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کراچی میں سیوریج ،سالڈ ویسٹ،نالوں کی صفائی کے مسائل ہیں ،پانی کی فراہمی،ٹرانسپورٹ سے متعلق کراچی کے عوام کو مسائل درپیش ہیں،کراچی کے عوام کے بے تحاشا مسائل کاوفاقی حکومت کو مکمل ادراک ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت”کراچی ٹرانسفارمیشن پلان“سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزرااسد عمر،سینیٹر شبلی فراز،امین الحق اورعلی زیدی شریک ہوئے،اجلا س میں گورنرسندھ عمران اسماعیل ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ،چیئرمین این ڈی ایم اے، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے بھی شرکت کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کراچی میں سیوریج سالڈ ویسٹ،نالوں کی صفائی کے مسائل ہیں ،پانی کی فراہمی،ٹرانسپورٹ سے متعلق کراچی کے عوام کو مسائل درپیش ہیں،ماضی میں ان مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل کو نظرانداز کیاجاتا رہا،حالیہ بارشوں نے انتظامی ڈھانچے کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ کراچی کے عوام کے بے تحاشا مسائل کاوفاقی حکومت کو مکمل ادراک ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -