امریکی انتخابات کوئی بھی جیتے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا موقف آگیا

امریکی انتخابات کوئی بھی جیتے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، امریکہ میں پاکستانی ...
امریکی انتخابات کوئی بھی جیتے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا موقف آگیا

  

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات کوئی بھی جیتے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا،امریکا کی مقامی سیاست پاکستان پر اثر انداز نہیں ہوگی،امریکا میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات، افغانستان کی صورتحال پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

اسد مجید خان نے کہا کہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں امن کوششوں پر پاکستان کو سراہا۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے خیالات میں ہم آہنگی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات کوئی بھی جیتے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا،امریکا کی مقامی سیاست پاکستان پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

مزید :

بین الاقوامی -