بھارتی وزیر اعظم مودی کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا گیا

بھارتی وزیر اعظم مودی کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا گیا
بھارتی وزیر اعظم مودی کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹوئٹر اکانٹ ہیک کرلیا گیا،اکاﺅنٹ سے ٹوئٹس بھی کیں جن میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں چندہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹوئٹر اکانٹ اور موبائل ایپ جمعرات کی صبح ہیک کی گئی جس کی ٹوئٹر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے نریندر مودی کے اکاﺅنٹس سے ٹوئٹس بھی کیں جن میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں چندہ دینے کی اپیل کی گئی۔بھارتی وزیراعظم کا اکاﺅنٹ ہیک ہونے پر ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور اکاﺅنٹ کومحفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھالیے گئے ہیں۔بھارت میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ نریندرمودی ڈاٹ اِن کے 2.5 ملین فالوورز ہیں اور یہ اکاﺅنٹ 2011 میں بنایا گیا تھا۔