پی ایس ایل کے ملتوی میچ کرانے پر عاطف رانا کا خیرمقدم لیکن غیرملکی کھلاڑی دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ لاہور قلندر کا موقف بھی آگیا

پی ایس ایل کے ملتوی میچ کرانے پر عاطف رانا کا خیرمقدم لیکن غیرملکی کھلاڑی ...
پی ایس ایل کے ملتوی میچ کرانے پر عاطف رانا کا خیرمقدم لیکن غیرملکی کھلاڑی دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ لاہور قلندر کا موقف بھی آگیا

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کی سب سے زیادہ متحرک فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، کوشش ہوگی کہ تمام غیر ملکی کھلاڑی دستیاب ہوں۔عاطف رانا کا مزید کہنا ہے کہ لاہور قلندرز پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی، سب کو مل کر پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز کو کامیاب بنانا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2020کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے باقی ماندہ چار میچز 14، 15اور 17نومبر کو کھیلے جائیں گے، چاروں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد پاکستان میں بھی اس مہلک وائرس کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے پی سی بی نے آخر مرحلہ ختم کر کے ایونٹ کا اختتام ناک آوٹ مرحلے پر کرنے کا فیصلہ کیا جس میں سیمی فائنلز اور فائنلز کھیلے جانے تھے۔ مذکورہ تین میچز بھی ممکن نہ ہوسکے اور ایونٹ کو وہیں روکنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -