”پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے“ زبردست اعلان ہو گیا

”پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے“ زبردست اعلان ...
”پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے“ زبردست اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے باقی میچز میں کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کے پلے آف اور فائنل میچ 17 مارچ کو ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان میچز کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یہ تمام میچز نومبر میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 

شیڈول کے مطابق 14نومبر کو کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہوگا جبکہ اسی روز ایلمنٹر ون میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑے گا، کوالیفائرز میں ناکام اور ایلمنٹر ون کی فاتح ٹیمیں اگلے روز آمنے سامنے ہوں گی اور پھر ایک روز آرام کے بعد فیصلہ کن معرکہ 17 نومبر کو ہو گا۔ 

ذرائع کے مطابق خدشہ ہے کہ ان مقابلوں میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی شرکت مشکل ہوگی لیکن کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے۔ دوسری جانب باقی میچز کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنوبی افریقی کرکٹر کیمرون ڈیلپورٹ نے بھی اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

مزید :

کھیل -