تیسرے ٹی 20 میچ میں بابراعظم اور حارث رﺅف میں گرما گرمی ہو گئی مگر کیوں؟

تیسرے ٹی 20 میچ میں بابراعظم اور حارث رﺅف میں گرما گرمی ہو گئی مگر کیوں؟
تیسرے ٹی 20 میچ میں بابراعظم اور حارث رﺅف میں گرما گرمی ہو گئی مگر کیوں؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف میں گرما گرمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے آخری اوور میں میزبان ٹیم کو 17رنز درکار تھے اور گیند حارث رﺅف کے ہاتھ میں تھا۔ فاسٹ باﺅلر نے 4 گیندوں پر 5رنز دئیے اور صورتحال مکمل کنٹرول میں نظر آ رہی تھی کہ انہوں نے بیک آف لینتھ بال کرائی جس پر ٹام کیورین نے چھکا جڑ کر سنسنی پھیلادی کیونکہ اس اوور میں مزید ایک چھکا انگلینڈ کی فتح پر مہر ثبت کردیتا۔

بیک آف لینتھ بال کروانے پر بابر اعظم نے حارث کو ڈانٹ دیا بہرحال فاسٹ باﺅلر نے اگلی گیند یارکر کرائی جس پر کوئی رن نہیں بنا اور پاکستان 5رنز سے کامیاب ہو گیا جبکہ اس کیساتھ ہی حارث رﺅف نے جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کپتان کیخلاف غصہ نکال لیا۔

بعد ازاں پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ حارث نے ایک خراب گیند کی جویارکر ہونا چاہیے تھی، میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں کھیل میں ایسا ہوجاتا ہے، بہرحال انہوں نے کم بیک کرتے ہوئے اگلی گیند اچھی کرائی۔

مزید :

کھیل -