متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا 

متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے خزانے کا منہ کھول ...
متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زائد النہیان کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے چالیس لاکھ درہم کی ہنگامی امداد فراہم کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا، خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے چالیس لاکھ درہم کی فوری امداد فراہم کردی۔خلیفہ فانڈیشن کی ریلیف ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں پچھہتر ہزار افراد میں سامان تقسیم کیا، امدادی سامان میں ادویات، خیمے، بچوں کے کھانے کی اشیا شامل ہیں۔یہ امداد یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زائد النہیان کی ہدایت پر پاکستان بھجوائی گئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -