نیب نے پنجاب کے اہم بیورو کریٹ کو گرفتار کرلیا

نیب نے پنجاب کے اہم بیورو کریٹ کو گرفتار کرلیا
نیب نے پنجاب کے اہم بیورو کریٹ کو گرفتار کرلیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے اہم بیورو کریٹ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں گرفتار کرلیا۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیپا کے چیف انجینئر مظہر حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 19 ویں گریڈ کے اس سرکاری ملازم پر 70 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے اور بینک بیلنس بنانے کا الزام ہے۔

ملزم مظہرحسین ایل ڈی اے میں بطورچیف انجینئر بھی تعینات رہے اور مبینہ طور پر 50کروڑ کے اثاثےاپنے اور اہلخانہ کےنام پر بنائے جبکہ ملازم بھانجے کے نام بھی 20 کروڑ روپے منتقل کیے۔

نیب کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کوملزم سے23 کروڑ روپے اہلخانہ کے اکاؤنٹس میں منتقلی کے شواہد ملے۔ اس رقم کے ذرائع ملزم تاحال ثابت کرنے میں ناکام رہا، ملزم کےنام ایل ڈی اے ایونیومیں کنال کے 3 پلاٹ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -