ڈیبیو میچ میں نصف سنچری کیساتھ ریکارڈ بنانے والے حیدر علی کا پہلا بیان سامنے آ گیا

ڈیبیو میچ میں نصف سنچری کیساتھ ریکارڈ بنانے والے حیدر علی کا پہلا بیان سامنے ...
ڈیبیو میچ میں نصف سنچری کیساتھ ریکارڈ بنانے والے حیدر علی کا پہلا بیان سامنے آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان بلے باز حیدر علی نے کہا ہے کہ ڈیبیو میچ میں نصف سنچری بنانے پر بہت خوشی ہے اور ٹیم کو بھی اس سے فائدہ ہوا، آئندہ بھی پاکستان کیلئے اس طرح کی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر علی نے کہا کہ میرا یہ انگلینڈ کا پہلا دورہ تھا اور کنڈیشنز کا اندازہ بھی نہیں تھا لیکن 2 ماہ انگلینڈ میں گزارنے کے بعد یہاں کی کنڈیشنز اور پچز کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول میں رہے، شروع میں مشکل لگا لیکن بعد میں ایڈجسٹ ہوگئے، رات جب سارے مل کر بیٹھتے تھے تو حارث کے ساتھ شرارت کرتے تھے۔

واضح رہے کہ حیدر علی کو دورہ انگلینڈ کے دوران واحد موقع ٹی 20 سیر یز کے آخری میچ میں دیا گیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے ڈیبیو میچ میں ہی نصف سنچری سکور کر دی اور ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا جبکہ ان کی اننگز نے پاکستان کی 5 رنز سے جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ 

مزید :

کھیل -