معروف ریسلر اور ایکشن ہیرو ”دی روک“ اہل خانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار کب ہوئے؟ حیران کن انکشاف کر دیا

معروف ریسلر اور ایکشن ہیرو ”دی روک“ اہل خانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار کب ...
معروف ریسلر اور ایکشن ہیرو ”دی روک“ اہل خانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار کب ہوئے؟ حیران کن انکشاف کر دیا

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ ایکشن ہیرو اور سابق ریسلر ڈوین جانسن المعروف ’دی راک‘ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ تین ہفتے قبل کورونا کا شکار ہوگئے تھے جبکہ انہوں نے مداحوں سے فیس ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈوین جانسن نے انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ تین ہفتے قبل میں اپنی اہلیہ اور دو کمسن بیٹیوں سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گیا تھا۔ 48 سالہ سابق ریسلر نے بتایا کہ تین ہفتے بعد اب ہم بیماری کے دوسرے درجے پر ہیں۔ میری 2 اور 4 سالہ بیٹی میں ابتدائی طور پر کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم میری اور اہلیہ کی کہانی بچوں سے مختلف ہے۔ 

’دی راک‘ نے اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ میری دونوں بیٹیوں اور اہلیہ کی بھی طبیعت ٹھیک ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو قریبی رشتہ داروں سے ہی کورونا وائرس لگا ہو گا، انہوں نے مداحوں کو فیس ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 

مزید :

کھیل -