کرتب دکھانے والے نے غباروں کے ساتھ 24 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر کے سب کو حیران کردیا

کرتب دکھانے والے نے غباروں کے ساتھ 24 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر کے سب کو ...
کرتب دکھانے والے نے غباروں کے ساتھ 24 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر کے سب کو حیران کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں جادو کے کرتب دکھانے اور خوفناک سٹنٹ کرنے والے ڈیوڈ بلین نے ایک اور ایسا سٹنٹ کر ڈالا ہے کہ سن کر ہی کلیجہ منہ کو آ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈیوڈ بلین نے ایریزونا کے صحرا میں یہ سٹنٹ کیا جہاں وہ ہیلیم گیس سے بھرے 52غباروں کے ساتھ 24ہزار 900فٹ کی بلندی تک چلا گیا اور وہاں سے پیراشوٹ کے ذریعے واپس زمین پر آیا۔ اس کا یہ سٹنٹ یوٹیوب پر لائیو سٹریم کیا گیا تھا جسے کروڑوں لوگوں نے دنیا بھر میں دیکھا۔ 

زمین پر ڈیوڈ کی 9سالہ بیٹی ڈیسا سمیت درجنوں لوگ موجود تھے۔ ڈیوڈ 500فٹ فی منٹ کی رفتار سے غباروں کے ساتھ بلند ہوتا چلا گیا۔ یہ سٹنٹ لگ بھگ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ ہوا میں گزارے اس وقت کے دوران ڈیوڈ کی بیٹی ڈیسا نے اس کے ساتھ فون پر کئی بار بات کی اور جب ڈیوڈ واپس زمین پر آیا تو آتے ہی بیٹی کو گلے لگا کر کہا کہ ”مجھے تم سے پیار ہے، یہ سب میں تمہارے نام کرتا ہوں۔“ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ”میرا خیال تھا کہ ان غباروں کے ساتھ میں 18ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ پاﺅں گا۔“ رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کے خیال کے برعکس غبارے اسے 24ہزار 900فٹ کی بلندی پر لے گئے جہاں سے اس نے خود کو غباروں سے الگ کیا اور پیرا شوٹ کھول کر واپس سکائی ڈائیونگ شروع کر دی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -