بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے بیٹے اور بیٹی نے بھی بڑی کامیابی حاصل کرلی

بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے بیٹے اور بیٹی نے بھی بڑی کامیابی حاصل ...
بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے بیٹے اور بیٹی نے بھی بڑی کامیابی حاصل کرلی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی بھارت کے امیر ترین اور دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص ہیں جن کی دولت 80.5ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب ان کے جڑواں بیٹا بیٹی بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ’فورچون گلوبل 40انڈر 40 ٹیکنالوجی لسٹ 2020ء‘ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔انڈیا ٹائمز کے مطابق 28سالہ آکاش امبانی اور ایشا امبانی جڑواں ہیں جن کا نام پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آکاش کی شادی گزشتہ سال ہیروں کے تاجر کی بیٹی شلوکا مہتا کے ساتھ ہوئی تھی جبکہ ایشا بھی گزشتہ سال آنند پیرامل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ آکاش نے براﺅن یونیورسٹی سے اکنامکس کی ڈگری لینے کے بعد 2014ءمیں کمپنی جوائن کی تھی جبکہ اس کے ایک سال بعد ایشا نے بھی ییل یونیورسٹی، سٹینفورڈ یونیورسٹی اور مکینزی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کمپنی جوائن کر لی۔ ریلائنس نے حال ہی میں فیس بک کے ساتھ 5.7ارب ڈالر کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ معاہدہ انہی جڑواں بہن بھائی کی بدولت ممکن ہوا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -