سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہونے کےلیے گلگت بلتستان میں۔۔۔۔ علی امین گنڈاپور نے خوشخبری سنا دی

 سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہونے کےلیے گلگت بلتستان میں۔۔۔۔ علی امین گنڈاپور ...
 سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہونے کےلیے گلگت بلتستان میں۔۔۔۔ علی امین گنڈاپور نے خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی  کیلئے  کوشاں ہے اورجلدگلگت بلتستان کاشمارپاکستان کےخوشحال ترین علاقوں میں ہو گا،سی پیک کے ثمرات سے بھرپور مستفید ہونے کے لیے گلگت بلتستان میں اکنامک زون کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس پر خاطر خواہ پیش رفت جاری ہے۔

 گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نےمالی مشکلات کے باوجود گلگت بلتستان کےترقیاتی بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیا ہے جو ان کی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی کی کھلی عکاسی کرتا ہے،گلگت بلتستان سی پیک کابیس کیمپ ہونےکےناطےسے اپنی ایک خاص حثیت رکھتا ہے،سی پیک کے ثمرات سے بھر پور مستفید ہونے کے لیے گلگت بلتستان میں اکنامک زون کا قیام عمل میں لایاجارہاہےاوراس پرخاطر خواہ پیش رفت جاری ہے،گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لیے جہاں متعدد ہائیڈل منصوبوں پر کام جاری ہے وہاں گلگت بلتستان میں ریجینل گریڈ کے قیام کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس سے گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت اور معدنیات کے حوالے سے زبردست صلاحیت رکھتا ہے اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بیرونی سرمایہ کار گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس سے گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی اور گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار کے بہترین مواقع بھی میسر آئیں گے،وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی بھرپور کام کر رہی ہے، ایک جانب جہاں گلگت میں کارڈک سنٹر اور سکردو میں ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے وہاں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے قدرتی حسن اور جنگلی حیات کی حفاظت کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں گلگت بلتستان میں متعدد نیشنل پارکس کا قیام اس کا عملی ثبوت ہے،وفاقی حکومت کے یہ تمام اقدامات وزیر اعظم عمران خان کے گلگت بلتستان سے متعلق وژن کی کھلی عکاسی کرتے ہیں جس سے ایک طرف گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے تو دوسری طرف گلگت بلتستان میں دیرپا ترقی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -