پاکستان کے بعد اب بھارت میں PUBG بند کردی گئی، لیکن کیوں؟

پاکستان کے بعد اب بھارت میں PUBG بند کردی گئی، لیکن کیوں؟
پاکستان کے بعد اب بھارت میں PUBG بند کردی گئی، لیکن کیوں؟

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)فوجی میدان میں چین سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی ہے اور پب جی سمیت 119چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انڈیا ٹائمز گزشتہ روز بھارت کی وزارت الیکٹرانکس ، انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ ملک میں پب جی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور آج کے بعد یہ ایپ ڈاﺅن لوڈ نہیں کی جا سکے گی۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارت میں پب جی کے علاوہ 118دوسری چینی ایپلی کیشنز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارتی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پب جی اور دوسری چینی ایپلی کیشنز ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہیں جو ملکی سالمیت، خودمختاری اور دفاع کے خلاف ہیں۔ یہ ایپلی کیشن امن عامہ کو بگاڑنے کا سبب بن رہی تھیں۔ جن دیگر ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ’ایپس لانچر، بیڈو، وی چیٹ ورک، وی چیٹ ریڈنگ و دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں پب جی 5کروڑ بار ڈاﺅن لوڈ کی گئی اور اس کے 3کروڑ 30لاکھ سے زائد ایکٹو صارفین تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -