15 سالہ لڑکی کے ساتھ 3 لوگوں کی شرمناک حرکت اور ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈالنے کی دھمکی، دلبرداشتہ لڑکی نے اپنی زندگی ہی ختم کرلی

15 سالہ لڑکی کے ساتھ 3 لوگوں کی شرمناک حرکت اور ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈالنے کی ...
15 سالہ لڑکی کے ساتھ 3 لوگوں کی شرمناک حرکت اور ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈالنے کی دھمکی، دلبرداشتہ لڑکی نے اپنی زندگی ہی ختم کرلی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک اور کم عمر لڑکی نے جنسی درندوں کی دست درازی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے بلند شہر میں پیش آیا ہے جہاں 15سالہ لڑکی ہسپتال سے گھر واپس جا رہی تھی کہ راستے میں 3اوباشوں نے اسے پکڑ لیا اور جنسی ہراسگی کا نشانہ بناڈالا۔ وہ اس کے جسم کو نازیبا انداز میں چھوتے رہے اور اپنی اس کرتوت کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

ملزمان نے لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اس کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کر دیں گے۔ یہ واقعہ 31اگست کو پیش آیا تھا اور گزشتہ رات لڑکی نے اپنے گھر میں زہر پی کر خودکشی کر لی۔ اسے والدین نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے 2ملزمان یوگیش اور سونو کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرا تاحال مفرور ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -