چینی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم پیش رفت 

چینی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم پیش رفت 
چینی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم پیش رفت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چینی سفیر یاو¿ جنگ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چینی صدر شی جی پنگ نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ چینی صدر کا پاکستان کا دورہ اس سال شیڈول میں شامل تھا۔
چینی سفیر یاو¿ جنگ نے کہا کہ دونوں حکومتیں چینی صدر کے دورے کی تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔ چینی صدر کے دورے سے متعلق نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔چینی سفیر نے کہا کہ چینی بزنس کمیونٹی پاکستان کے ساتھ مل کر زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے۔
چینی سفیر یاوَجنگ نے کہا دونوں حکومتیں سی پیک کے درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہ ہیں۔ پاکستان اور چین دونوں مل کر ان خطرات کو شکست دیں گے۔ ہم اپنے دشمنوں کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے منفی عناصر ہمیں تعاون سے نہیں روک سکتے۔ سی پیک سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوسکیں گے۔ سی پیک کا منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کے حوالے سے ہے۔

مزید :

قومی -