بریک اپ کے بعد نوجوان نے بدلہ لینے کیلئے معشوقہ کی چھوٹی بہن کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کردی
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ایک نوجوان نے بریک اپ کے بعد بدلہ لینے کیلئے معشوقہ کی چھوٹٰی بہن کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنا شروع کردی۔
دلی پولیس کے مطابق انہیں ایک آن لائن درخواست موصول ہوئی تھی جس درخواست گزار لڑکی نے کہا کہ وہ کالج کی طالبہ ہے، کوئی شخص اس کی جعلی آئی ڈی بنا کر اس کی تصاویر شیئر کرکے اسے بدنام کر رہا ہے اور ساتھ ہی اس کا نمبر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا ہے جس کی وجہ سے اسے مختلف لوگوں کی کالز موصول ہورہی ہیں۔
پولیس نے لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے دلی یونیورسٹی میں بی اے سال دوم میں پڑھنے والے ایک طالب علم امیش کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ متاثرہ کی بڑی بہن اس کی گرل فرینڈ تھی لیکن دونوں کا بریک اپ ہوگیا، وہ سمجھتا ہے کہ چھوٹی بہن نے بریک اپ میں کردار ادا کیا جس کی وجہ سے بدلہ لینے کیلئے اس نے یہ قدم اٹھایا۔